ملک بھر میں بچوں کی ویکسینیشن شروع

حکومتِ پاکستان نے 12 سال اور اس سے زائد عمر تک کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں اسکولوں میں ویکسینیشن کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی.

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 12سال اوراس سے زائدعمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، فیصلہ این سی او سی کی میٹنگ میں کیا گیا۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ ا سکولوں میں ویکسینیشن کےلیےخصوصی مہم چلائی جائے گی، خصوصی مہم کےذریعےبچوں کی ویکسینیشن آسان ہوگی۔

رواں ماہ ہی حکومت پاکستان نے کوروناویکسی نیشن کیلئےعمر کی حد میں مزید کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 15سال عمرکےبچوں کی ویکسی نیشن شروع کی تھی.

ذرائع کا کہنا تھا کہ 15 تا 18 سال والوں کوفائزرکورونا ویکسین لگائی جارہی ہے اور ویکسی نیشن کیلئےب فارم کااستعمال ہو گا۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن نے ملازمین کے لئے کورونا ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دے دیا اور کہا 30ستمبر کے بعد کوئی اہلکار بغیر ویکسین کارڈ کے داخل نہیں ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے ملازمین کے لئے کورونا ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دے دیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یکم اکتوبر سے ملازمین نادرا ویکسینیشن کارڈ کا لازمی ڈسپلےکریں ، عملے و افسران ویکسینیشن کارڈ ایئرپورٹ انٹری پاسز کیساتھ دکھانے کے پابند ہوں گے۔

ستمبر 30 کے بعد کوئی اہلکار بغیر ویکسین کارڈ کے داخل نہیں ہوسکے گا اور نئے ہدایات نامہ پر سخت سے عمل کیا جائے۔

یاد رہے رواں ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2حصوں میں تقسیم کردیاگیا ہے ، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ ریگولیٹری اورایئرپورٹ سروسز 2 الگ الگ شعبے ہوں گے، دونوں محکموں کےعلیحدہ علیحدہ ڈائریکٹرجنرل تعینات کیے جائیں گے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ تقسیم سےادارےکی کارکردگی میں بہتری آئےگی ، ریگولیٹری میں عملےکی تعداد 350 کےقریب ہوگی اور کارکردگی کی بنیادپران کی صلاحیتوں کوجانچاجائے گا۔