ایرانی حدود سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ، ایف سی کا جوان شہید

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ایرانی حدود سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے جس کے نتیجے میں سپاہی نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان چوکب کے علاقے میں ایران کی حدود سے ایف سی پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی مقبول شہید اور ایک زخمی بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے فائرنگ کے دوران چھوٹے ہتھیار استعمال کئے، واقعے پر پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کے علاقے مچھ میں بھی امن دشمنوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا گیا تھا، ایف سی جوانوں کی جانب سے حملے کا بھرپور جواب دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عرفان شہید اور دو جوان زخمی ہو ئے تھے۔

اس سے قبل چوبیس ستمبر کو خاران میں خفیہ اطلاع پر ایف سی نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر خفیہ آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں چھ دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں ان کے دو کمانڈر گل میر عرف پلن اور کلیم اللہ بولانی بھی شامل تھے۔