ایئرپورٹس پر ٹیسٹنگ : ریپڈپی سی آر لیبارٹریز کی کوالٹی جانچنے کا ‏فیصلہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے ہوائی اڈوں پر ریپڈپی سی آر لیبارٹریز کی کوالٹی جانچنے کا ‏فیصلہ کیا ہے۔

این آئی ایچ یواےای جانے والے مسافروں کیلئے قائم لیبارٹریز کا جائزہ لےگی۔ مختلف بڑےہوائی اڈوں پرتیزی ‏سے پی سی آرٹیسٹ کروارہی ہیں۔

ہوائی اڈوں پر لیب سیٹ اپ آلات اور طریقہ کارکےمعیارکی جانچ ہوگی۔ ٹیسٹ کےنتائج کی درستگی کویقینی ‏بنایا جا سکےگا۔

این سی او سی کے مطابق اسٹیک ہولڈرزکی جانب سےدرج اقدامات کئےجائیں گے یواےای جانے والے ہر پانچویں ‏مسافر کے ڈپلیکیٹ نمونے لیےجائیں گے اور نتائج کاموازنہ اسلام آبادایئر پورٹس پر پرائیویٹ لیبز کے نتائج سے کیا ‏جائے گا نتائج کا تجزیہ این سی اوسی کےساتھ 15روزہ بنیاد پر شیئر کیا جائےگا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ پہلی رپورٹ یکم اکتوبر 2021 تک بھیجی جائے گی مسافروں کےنتائج کاپرائیویٹ ‏لیبز کے نتائج سےموازنہ کیا جائے گا۔ نتائج کا تجزیہ این سی اوسی سے15روزہ بنیادوں پر شیئرکیاجائے گا۔

دوسری جانب ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.6 فیصد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے میں 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 31 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 597 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1 ہزار 757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 425 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 62 ہزار 177 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 48 ہزار 732 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 92 لاکھ 40 ہزار 519 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.6 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 33 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

ویکسی نیشن کی صورتحال

ملک میں اب تک 5 کروڑ 62 لاکھ 29 ہزار 457 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 2 کروڑ 54 لاکھ 93 ہزار 964 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔