ایک کروڑ درخت لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنانا چاہتا ہوں۔ ملک نواب گل

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وسطی کرم کے علاقے مناتو کے قبائلی سردار حاجی ملک نواب گل نے اپنی زندگی درخت لگا کر ملک کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے وقف کردی ہے، کہتے ہیں کہ وہ ایک کروڑ درخت لگا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانا اور اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

مناتو خوماری میں بلین ٹری سونامی شجر کاری مہم کے موقع پر قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے ملک حاجی نواب گل نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اپنے ہی تقریبا دو سو ایکڑ پلاٹ پر پچاس ہزار درخت لگائیں گے اور پھر ضلع کے مختلف علاقوں میں اپنی مہم جاری رکھیں گے۔

مہم کے آغاز پر نواب خان نے علاقے کے قبائل کے ہمراہ اخروٹ کے ایک ہزار پودے لگائے اور مزید پودے لگانے کا عمل جاری ہے۔

حاجی ملک نواب خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک کروڑ درخت لگا کر ملک وقوم کا نام روشن اور ملک کو سر سبز و شاداب بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے محکمہ جنگلات سے تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی شجر کاری مہم میں ان کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جائے تاکہ جلد وہ اپنا ٹارگٹ پورا کرسکیں۔

ملک حاجی نواب گل کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن ہی سے درخت لگانے کا شوق تھا اور ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کو سر سبز و شاداب بنائیں اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرائیں۔