پاکستانی پرچم اور حریت کا احترام کرتے ہیں

افغان عبوری حکومت کے معاون وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کےپرچم اور حریت کا ‏احترام کرتےہیں توقع ہے پاکستان بھی ہمارے پرچم اورخودمختاری کا احترام کریں گے۔

ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہم ہمسایہ ملک ہےان کاموقف قابل تحسین ہے پاکستان ‏نے عالمی برادری سےمطالبہ کیاافغانستان سےاچھےروابط قائم کرے ہم اس موقف پرپاکستان کےمشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماراپڑوسی ملک ہے پاکستان افغانوں کا دوسرا گھر ہے لاکھوں افغان مہاجرین بھی ‏پاکستان میں رہائش پذیرہیں پاکستان کےساتھ ہماری کئی چیزیں مشترک ہیں ہماری زبان،مذہب،رسم ورواج ایک ‏جیسے ہیں، سرحدمشترکہ ہے۔

ذبیح اللہ نے کہا کہ پاکستان کیساتھ قریبی اوراچھےتعلقات کی خواہش رکھتےہیں دورہ پاکستان کی دعوت ملی ‏تو قیادت اس پر غور کرےگی ہم پاکستان کےپرچم اورحریت کا احترام کرتےہیں توقع ہے پاکستان بھی ہمارے ‏پرچم اور خودمختاری کا احترام کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ چین،روس نےہماری حکومت کےحق میں اقوام متحدہ میں بات کی قطر، ازبکستان دیگرممالک ‏نے بھی مثبت موقف اپنایا افغانستان کیساتھ عالمی برادری کےروابط ضروری ہے ہمسایہ ممالک کے تعلقات ضروری ‏ہیں اس وقت افغانستان کوتجارت اوراقتصادی امورکی ضرورت ہے توقع ہےہمسایہ ممالک عالمی سطح پراپنامثبت ‏کردار جاری رکھیں گے۔

ذبیح اللہ نے کہا کہ پنج شیرمیں لڑائی ختم ہوچکی ہے بیشترمقامی عمائدین، علمائےکرام اورمجاہدین ہمارے ساتھ ‏ہیں ہم کسی کےساتھ جنگ نہیں چاہتے اب وقت ہےافغان قوم ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئےکام کرے۔