جنرل اسمبلی سے خطاب : وزیر اعظم نے دنیا کے سارے سربراہان کو پیچھے چھوڑ دیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کو اجلاس میں شریک سربراہان مملکت کی تقاریر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے خطاب کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب پیچ پر اپ لوڈ ہونے والی وزیر اعظم عمران خان کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کی تقریر کو مسلسل تیسری مرتبہ دیگر سربراہان مملکت کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تقریر کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے والی عمران خان کی تقریر کو اب تک 4 لاکھ 15 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی ہیں جن کی تقریر کو اب تک صرف 2 لاکھ 22 ہزار بار دیکھا گیا ہے۔

تیسرے نمبر پر امریکی صدر جو بائیڈن ہیں جن کی تقریر کو اب تک 78 ہزار مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی جنرل اسمبلی میں کی گئی وزیر اعظم کی تقریر کو 3 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا۔