امن مشن کے عنوان سے فوجی مشقوں کا آغاز

ایس سی او کے پلیٹ فارم کے تحت امن مشن کے عنوان سےفوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کے لیے روس کےعلاقےاورن برگ میں ڈونگز تربیتی ایریا میں افتتاحی تقریب ‏منعقد کی گئی۔

روسی مسلح افواج کےکمانڈرکرنل جنرل الیگزینڈرپاولوسچ مہمان خصوصی تھے شنگھائی تعاون تنظیم کےتمام رکن ‏ممالک کےفوجی دستےمشقوں میں شریک ہیں۔

دوسری جانب آذربائیجان میں کثیرالملکی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔ 3بھائیوں کےعنوان سےمشقوں میں ‏پاکستان، ترکی، آذربائیجان نے شرکت کی۔

مشقوں میں انسداددہشتگردی، خطرات، ہائبرڈ صورتحال کی ڈرلز کی گئیں۔ 2ہفتےجاری رہنےوالی مشقوں میں ‏کمبائنڈ آپریشنز کیے گئے۔

اختتامی تقریب میں آذربائیجان کے وزیردفاع ذاکرحسنوف مہمان خصوصی تھے جب کہ پاکستان سےمیجرجنرل ‏ممتاز حسین نےنمائندگی کی۔ تقریب میں مختلف ہتھیاروں سےفائرنگ کامظاہرہ کیاگیا۔ ‏

ڈرون، ہیلی کاپٹر اور چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال کا بھی مظاہرہ کیاگیا مشقوں میں سمندری آپریشن اورفضائی ‏پہلو بھی شامل تھے۔

دورسرے جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایئر ڈیفنس بارڈ رپر دشمن کی ہرمہم جوئی کا جواب دینے کیلئے ‏تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انٹیگریٹڈ ایئرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ‏کمانڈر آرمی ایئرڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان نے ایئرڈیفنس بیٹل مینجمنٹ اور سینٹر کے امور سے ‏متعلق بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی ایئرڈیفنس جدیدترین ویپن سسٹم سےلیس ہے سینٹرایئرڈیفنس ‏سےمتعلق مختلف امور،کمانڈکومربوط بنائےگا، سمولیٹرکمپلیکس میں جدیدترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

آرمی چیف نے آرمی ایئرڈیفنس کی کارکردگی اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چندسالوں میں آرمی ایئرڈیفنس ‏نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیا ایئرڈیفنس بارڈرپردشمن کی ہرمہم جوئی کاجواب دینےکیلئےتیارہے۔

آرمی چیف نے ایئرڈیفنس کی مہارتوں اور آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز سے بہتر ‏طور پر نمٹنےکیلئےمربوط تعاون ضروری ہے مستقبل کےجنگی چیلنجز سے نمٹنےکیلئےآپسی ربط کو مستحکم کرنا ‏ہو گا۔