وزیراعظم پاکستان عمران خان کا قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

اسلام آباد میں قومی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ایک راستہ عزت کا اور دوسرا پیسے کا، قوم کیلئے کھیلتے ہوئے پیسے کے بت کو توڑنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کھلاڑی دنیا میں پاکستان کے سفیر ہیں اور پوری قوم کی نظریں آپ پر ہیں۔

ملاقات میں عمران خان نے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے حوالے سے ٹپس دیں اور اپنے تجربات شیئر کئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالی نے کامیابی کے اصول وضع کر رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا کے سب سے کامیاب ترین انسان ہیں۔ کامیابی کیلئے سچائی اور ایمانداری کا راستہ ہے جبکہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بنایا ہے۔ انسان کوشش اور محنت سے اپنی تقدیر بدل سکتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا پاکستانیوں کے ٹیلنٹ کو تسلیم کرتی ہے۔ آپ میں ٹیم سپرٹ ہونا چاہیئے۔ میدان میں جب اتریں تو خود اعتمادی اور جیتنے کے جذبے سے اتریں۔ وہ ٹیم کبھی نہیں کامیاب ہوتی، جو شکست سے بچنے کیلئے کھیلے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہم نے کرکٹ کو برے حالات سے نکال کر ورلڈ کپ جیتا۔ قومی ٹیم کو جارحانہ انداز میں کھیلنا ہے۔ دفاعی نقطہ نظر سے کھیلنے والی ٹیم کبھی نہیں جیتتی۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ دن کے اختتام پر اپنا محاسبہ کرنے سے انسان غلطیوں کو سدھارتا ہے۔ محنت سے ایک مضبوط ٹیم بنیں۔ پوری قوم کی آپ سے امیدیں وابستہ ہیں۔