پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کا زور ٹوٹنے لگا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کا زور ٹوٹنے لگا ، ایک دن میں 47 افراد جاں بحق اور 2300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے

بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں دوران کورونامیں مبتلامزید47مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد27ہزار374 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹے میں 51ہزار139 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک دن میں2ہزار333 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.56 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک کیسزکی تعداد 4ہزار641 ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 1,227,905 ہوگئی ہے۔

صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار267، پنجاب میں 4 لاکھ 24 ہزار 701 ،خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 71 ہزار 874 اور بلوچستان میں32 ہزار 796 ہے .

اس کے علاوہ اسلام آباد میں 1 لاکھ 04 ہزار 472 ، گلگت بلتستان میں 10,264 ، اور آزاد کشمیر میں 33,874 کیسز سامنے آچکے ہیں۔