پاکستان میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد پر آگئی

پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری آنے لگی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح4.1 فیصد ہوگئی جب کہ ایک دن میں 81 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں دوران کورونامیں مبتلامزید81مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد27ہزار327ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹے میں 46ہزار 231 کوروناٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک دن میں1ہزار897 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی شرح4.1فیصدرہی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کوروناکےتشویشناک کیسزکی تعداد 4ہزار846 ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 1,227,905 ہوگئی ہے۔

صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 488، پنجاب میں 4 لاکھ 23 ہزار 670 ،خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 71 ہزار 589 اور بلوچستان میں32 ہزار 722 ہے جبکہ اسلام آباد میں 1 لاکھ 04 ہزار 348 ، گلگت بلتستان میں 10,257 ، اور آزاد کشمیر میں 33,821 کیسز سامنے آچکے ہیں۔