ضلع مہمند میں ماڈل کورٹ نے زیرالتواء تمام مقدمات نمٹا دیئے

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع مہمند میں ریکارڈ فیصلے، ماڈل کورٹ ضلع مہمند بازی لے گیا۔

دیوانی ، فوجداری اور دیگر مقدمات کے تمام زیر التواء مقدمات نمٹادیئے ہیں۔ کوئی زیر التواء مقدمہ نہیں۔

ماڈل کورٹ ضلع مہمند نے ریکارڈ کیسیز کا فیصلے کر کے صوبے بھر کے قبائلی اضلاع میں بازی لے گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کئی کئی سالوں سے عدالتوں میں موجود مقدمات کے حل کیلئے ماڈل کورٹس تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مہمند اسد حمید خان کی خصوصی ہدایت پر قبائلی ضلع مہمند کے ماڈل کورٹ نے مسائل کے بائوجود دیوانی ، فوجداری اور دیگر مقدمات کا بڑی تیزی سے فیصلہ کر کے تمام زیر التوا مقدمات نمٹا دیئے ہیں۔ جس کے بعد اب ضلع مہمند کے ماڈل کورٹ میں کوئی بھی زیر التواء مقدمہ نہیں ہے۔

مہمند کے قبائلی عوام نے ماڈل کورٹ کی کارکردگی کو مستحسن قرار دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ اگر ایسی طرح عدالتی نظام کام کرتا رہا تو عوام کا عدالتی نظام پر بھر پور اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔