تاریخ میں پہلی بار وزیرستانی خاتون کا پریس کانفرنس

جنوبی وزیرستان کے تاریخ میں پہلی بار ایک گریجویٹ وزیرستانی خاتون نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے وانا پریس کلب میں پریس کانفرنس کی ہے.

انہوں نے کہا کہ تحصیل برمل علاقہ رغزائی خوجل خیل گاؤں محکمہ تعلیم اور انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے، ”پانچ سو گھرانوں پر مشتمل گاؤں کے سات سو کے قریب بچے تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں خود گریجویٹ ہوں لیکن بدقسمتی سے نوکری نہ ملنے کی وجہ سے بے روزگار ہوں کیونکہ نوکریاں حکومتی پالیسی کے تحت صرف اور صرف ملک، خان اور خوانین کو دی جاتی ہیں کیونکہ یہاں اسی نظام کو فوقیت حاصل ہے۔

مسماۃ (ر) بی بی نے کہا کہ کیڈٹ کالجوں میں بھی ملک، خان اور ٹھیکیدار لوگوں کو سپیشل کوٹہ دیا گیا ہے، باقی کے ذہین اور غریب بچوں کو چانس بمشکل ملتا ہے۔

آخر میں (ر) بی بی نے اعلیٰ حکام سے لڑکیوں کے لیے مذکورہ علاقے میں تعلیمی ادارے کا مطالبہ کیا۔