امریکی خواتین بائیکرز نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

امریکی خواتین بائیکرز نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا اور حکومت کی جانب سے قائم سہولت مرکز کی بھی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق بلند و بالا وادیوں کے حسن نے غیر ملکی سیاحوں کو سحر میں جکڑ لیا ، 9 امریکی خواتین نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بائیکنگ کی۔

امریکی بائیکرز نے ہنزہ اور چترال سمیت سیاحتی مقامات کی سیر کی ، سیر کے دوران حکومت کی جانب سے قائم سہولت مرکز کی تعریف کی اور لوگوں کی مہمان نوازی سے بھی متاثر ہوئیں۔

امریکی خواتین بائیکرز کی خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیر پر وزیراعلیٰ کےپی محمود خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کےپی میں سیاحت سیاحوں کا اعتماد منہ بولتا ثبوت ہے، خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اورمہمان نوازی اپنی مثال آپ ہیں،محمودخان

محمودخان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، سیاح کے پی میں آئیں اور قدرتی حسن سے مالا مال مقامات کی سیر کریں۔