شمالی وزیرستان : آپریشن دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر صفی اللہ مارا گیا، صفی اللہ این جی او کی 4 خواتین اور ایف ڈبلیو او کے انجینیئرز کی اموات میں مطلوب تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں میر علی میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر صفی اللہ مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، صفی اللہ این جی او کی 4 خواتین اور ایف ڈبلیو او کے انجینیئرز کی اموات میں مطلوب تھا۔

صفی اللہ دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کے حملوں اور اغوا میں بھی مطلوب تھا، آپریشن میں برآمد بھاری مقدار میں گولہ بارود تحویل میں لے لیا گیا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل بھی شمالی وزیرستان کےعلاقے رزمک میں خفیہ اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا تھا، آپریشن کےدوران فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔