لوئر دیر: جنازے میں دو گروپوں میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں جنازے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ٹرائبل پریس نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے طورمنگ درہ میں جنازے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جنازے میں شریک فریقین نے اراضی تنازع پر فائرنگ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

نمائندہٹرائبل پریس کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں لوئر دیر میں جنازے میں فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ڈی پی او لوئر دیر کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ کے دوران دونوں گروپوں نے سامنا ہونے پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں10 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔