شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے رزمک میں خفیہ اطلاع پرفورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کےدوران فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران دو دہشت گردمارے گئے، فورسز کی جانب سے علاقےکو گھیرےمیں لےکرسرچ آپریشن جاری ہے۔

گذشتہ روز بھی جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

چودہ ستمبر کو بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے، اس سے قبل شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوئے تھے۔