پشاور ہائیکورٹ : چوزے، چکن اور گوشت کی برآمد پر عائد پابندی ختم

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پشاور ہائیکورٹ نے چوزے، چکن اور گوشت کی برآمد کی اجازت دے دی

عدالت نے یکم جون کو چکن اور جانوروں کی افغانستان برآمد پر پابندی کا حکم دیا تھا۔‌

پشاور ہائیکورٹ میں پولٹری اور لائیو اسٹاک کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے چوزے، چکن اور گوشت پر سے پابندی ہٹا دی۔ پشاور ہائی کورٹ نے چوزے، چکن اور گوشت کی برآمد کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ عدالت نے یکم جون کو چکن اور جانوروں کی افغانستان برآمد پر پابندی کا حکم دیا تھا۔

دوران سماعت عدالت نے دودھ میں کیمیکل کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دودھ میں کیمیکل ملایا جاتا ہے، ان کیخلاف کیا کارروائی کی؟ جس پر لائیو اسٹاک حکام نے بتایا کہ ہم نے دکانوں کو سیل اور دودھ تلف کیا ہے۔

چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا کہ ایسے لوگوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کریں، کیمیکل استعمال کرنے والی دکانوں کو مکمل بند کریں۔ عدالت نے لائیو اسٹاک حکام کو کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔