ضم شدہ اضلاع سمیت صوبے میں چھ نئے میڈیکل ٹیچنگ کالجز بنانےکا اعلان

محکمہ صحت خیبرپختونخواہ کا ضم شدہ اضلاع سمیت صوبے میں چھ نئے میڈیکل ٹیچنگ کالجز بنانےکا اعلان ۔

وزیر صحت ڈاکر ہشام انعام اللہ خان کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لکی مروت،کرک، ہری پور، وزیرستان،کرم اور باجوڑ میں پانچ سو بیڈ پر مشتمل ہسپتالوں کے ساتھ میڈیکل کالجز بنائے جائیں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ میڈیکل کالجز کے قیام کے لیے زمین حکومت مہیا کرے گی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت انہیں مکمل کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں ایک کمیی تشکیل دیدی گئی جو دس دن کے اندر اندر مجاز اتھارٹی کو رپورٹ پیش کرے گی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا کہنا تھا کہ صوبے کے طالب علموں کے لیے حکومت کی جانب سے یہ ایک تحفہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام ڈی ایچ کیوز ہسپتالوں میں جدید مشینری نصب کی جائے گی جو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مہیا کی جائے گی۔