افغانستان کیلیے پروازیں : تین مختلف نوٹم جاری سمیت پی آئی اے کی دوسری اڑان

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پی آئی اے کی دوسری پرواز کل کابل کیلئے اڑان بھرے گی

نئی افغان حکومت کےقیام کے پی آئی اے کی دوسری پرواز کل اسلام آبادسے کابل کیلئےاڑان بھرے گی، کابل ائیرپورٹ پرافغان ایوی ایشن اور پی آئی اے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اےکی نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد دوسری پرواز کیلئے تیاریاں جاری ہے ، اس سلسلے میں کابل ائیرپورٹ پرافغان ایوی ایشن اور مقامی پی آئی اے عملے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

پی آئی اےکی پروازبدھ کوصبح9بجےاسلام آبادسےکابل کیلئےاڑان بھرےگی ، قومی پرچم برداربوئنگ777طیارہ کابل کیلئےآپریٹ کیاجائےگا ، پروازغیرملکی میڈیا نمائندوں، دیگر کو لیکر اسلام آبادپہنچے گی۔

سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پرواز کامقصددونوں ممالک میں خیر سگالی کوفروغ دیناہے۔

گذشتہ روز قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچی تھی، جہاں تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پروازہینڈل کی جبلہ کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب افغانستان کی فضائی حدود کھلنے کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نےتین مختلف نوٹم جاری کر ‏دیے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹم عالمی ہوابازی کی تنظیم کی گائیڈلائن کےمطابق جاری کیاگیا۔ کابل ائیرپورٹ پر ‏ائیرٹریفک کنٹرولرکی عدم دستیابی پرطیاروں میں فاصلہ رکھناہوگا۔

نوٹیم کے مطابق کابل ائیراسپیس میں دوجہازوں کےدرمیان15منٹ کافاصلہ رکھنا ہوگا جب کہ افغان ائیراسپیس ‏میں طیارےکابل ایف آئی آرپرعمل درآمد لازم کر یں۔

نوٹیم میں کہا گیا ہے کہ اسی طرح کابل کے پرائمری ریڈار اور سیکنڈری ریڈار مکمل طور پر فعال ہیں اکاو کے ‏وضع کردہ اسٹینڈرڈ پروسیجر پرعمل لازمی ہوگا۔

واضح رہے افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی ، ‏پرواز پی کے6249 کابل مقامی وقت کے مطابق 9:45پر پہنچی۔

اس سلسلے میں کابل ائیرپورٹ کیلئے افغان سول ایوایشن اور مقامی پی آئی اے عملےکےخصوصی انتظامات کئے ‏گئے ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر جناب منصور احمد ودیگر سفارتی عملے نے بھی کاوشیں کیں۔

تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پروازہینڈل کی جبلہ کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور ‏پرواز نمبر آویزاں کیا گیا۔