لکی مروت : بلائنڈ کرکٹر ثناء مروت حکومتی توجہ سے محروم

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا مایہ ناز کھلاڑی ثناء مروت حکومتی توجہ سے محروم ہے۔

ثناء مروت کا تعلق خیبر پختونخوا کے پسماندہ ضلع لکی مروت سے ہے، اس کھلاڑی نے ملک کیلئے کئی بین الاقوامی اعزازات حاصل کئے ہیں تاہم حکومت کی توجہ سے محروم ہیں۔

نمائندہ ٹرائبل پریس کے مطابق یہ نامور کھلاڑی پاکستان کیلئے کئی بین الاقوامی میچز کھیل چکا ہے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کر چکا ہے، ثناء مروت دو ورلڈ کپس سمیت کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ثناء مروت نے ٹرائبل پریس کو بتایا کہ ان کا تعلق لکی مروت کے ایک غریب خاندان سے ہے، شادی شدہ ہے اور انکے دو بچے ہیں اور قومی ہیرو ہونے کے باوجود حکومتی توجہ سے محروم ہے۔ اعلی تعلیم یافتہ ہے لیکن ابھی تک کسی ادارے میں ملازمت نہیں مل سکی ہے

رپورٹ کے مطابق وہ پچھلے سات سالوں سے ملازمت کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے کئی سرکاری عہدے داروں، وزیروں اور مشیروں نے ان سے وعدے تو کیے ہیں لیکن ابھی تک ایک بھی ایفاء نہ ہو سکا۔

انہوں نے بتایا کہ سات سالوں سے ٹھوکریں کھا رہا ہے، کئی جگہوں پر ملازمت کے لیے اپلائی کرچکا ہے لیکن ابھی تک کوئی نوکری نہ مل سکی۔

ثناء مروت کا کہنا ہے انکی آخری امید وزیراعظم عمران خان ہے کیونکہ وہ خود ایک کھلاڑی رہ چکے ہیں اور لازما کھلاڑیوں کی کسمپرسی پر توجہ دیں گے۔