سب ڈویژن درازندہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 چرواہے جاں بحق

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

سب ڈویژن درازندہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 خانہ بدوش چرواہے جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 50 سے زائد جانور بھی ہلاک ہوئے۔

تودہ گزشتہ شب درازندہ کےعلاقہ شھال راغہ میں آرام کی غرض سے بیٹھے خانہ بدوشوں پرگرا۔

نمائندہ ٹرائبل پریس کے مطابق تودہ گرنے کے نتیجے میں چار چرواہے ملبے کے نیچے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر درازندہ سمیع اللہ خان اور تحصیلدار نے بھاری مشینری سے لاشیں چار گھنٹوں کی تگ ودو کے بعد نکال لی۔

مرنے والے دو دوتانی چرواہوں کو ضلعی انتظامیہ نے درازندہ میں دفنا دیا جبکہ ژوب سے تعلق رکھنے والے دو چرواہوں کو ضلعی انتظامیہ نے انتظامات کرکے ژوب روانہ کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد روڈ کو بھی ملبے سے صاف کرکے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے میں مرنے والی بھیڑ بکریوں کی تعداد 100 کے قریب ہوسکتی ہے۔