خیبر : شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

قبائلی ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کو آئی سی سی نے انٹرنیشنل پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا ہے۔

آئی سی سی نے رواں سال جنوری میں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز شروع کیے جس میں مینز اور ویمنز کھلاڑیوں کی بہترین فارمنس کو سراہا جاتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار بولنگ کرنے کی وجہ سے اگست کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

شاہین شاہ جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران 18 وکٹیں لینے اور 2021 میں ٹیسٹ فارمیٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر ہیں۔

آئی سی سی نے اگست کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے پاکستانی فاسٹ بولر کے ساتھ انگلش کپتان جو روٹ اور بھارتی بولر جسپریت بمراہ کو بھی نامزد کیا ہے۔ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان 13 ستمبر کو کیا جائے گا۔