وفاقی تعلیمی اداروں : خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

وفاق کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کو کلاس میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی نظامات تعلیم نے ایک نوٹیفکیشن کےذریعے نیا ڈریس کوڈ لاگو کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا اسکارف اورحجاب پہننے کی تاکید کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین اساتذہ کو سینڈل اور اسنیکرز پہننے کی بھی اجازت مل گئی لیکن سلیپر پہننے کی اجازت نہیں۔

مرد اساتذہ سردیوں میں گرم چادر اوڑھنے کا لطف نہیں اٹھاپائیں گے تاہم سردیوں میں مناسب ڈیزائن کے سوئیٹر،کوٹ اور جرسی پہن سکیں گے۔ یہ بھی واضح کردیاگیا ہے کہ مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ واسکٹ پہنیں گے۔