شمالی وزیرستان میں اساتذہ کی گرفتاری، آج تیسرے روز بھی سرکاری سکول بند

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

شمالی وزیرستان میں اساتذہ کی گرفتاری کے خلاف آج تیسرے روز بھی تمام سرکاری سکول بند رہے۔ اساتذہ نے ایک بارپھر اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔ میران شاہ پریس کلب کے سامنے اساتذہ نے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ کی ہڑتال کی وجہ سے 900 سے زیادہ سکولز بند ہیں اور ڈیڈھ لاکھ بچوں کی پڑھائی متاثرہیں۔

اساتذہ یونین کے مطابق 3 اساتذہ میں سے 2 رہا کئے گئے جبکہ ایک کو تاحال رہا نہیں کیا گیا۔ احتجاج کرنے والے اساتذہ کا کہنا تھا کہ تیسرے استاد کی رہائی تک ہڑتال جاری رہے گی۔

آل ٹیچرایسوسی ایشن صدر اخترسبحان کا کہنا تھا کہ باپ بیٹے اور بھائی کے جرم پر اساتذہ کو گرفتار نہ کیا جائے، اور تعلیمی اداروں میں بے جا مداخلت قبول نہیں۔

خیال رہے کہ شمالی وزیرستان کے اساتذہ نے اس سے پہلے بھی اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا تھا۔