تنازعہ کشمیر کا حل خطے میں امن کیلئے ضروری ہے, آرمی چیف

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کے نصب العین اور بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیرکے عوام کے لئے پاک فوج کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

رات جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں یوم دفاع و شہداء کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ دنیا جان لے کہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے بغیر خطے میں امن و استحکام محض خواب ہی رہے گا۔

بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج تمام بیرونی اور اندرونی خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور پاکستان نے دفاعی صلاحیتوں میں خود انحصاری حاصل کرکے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ہے۔

بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ مسلح افواج نے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اور ملک میں حالات معمول پر لانے کے لئے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی ایشیاء کے خطے میں پائیدار ترقی کے لئے جنگ زدہ افغانستان میں امن کی بحالی کو ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جامع حکومت کا قیام متوقع ہے اور اس سے جنگ زدہ ملک کی یقیناً قسمت بدل جائے گی۔