افغان مہاجرین : خیبر پختونخوا میں کیمپ لگانے کا منصوبہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک انسانی بحران کے دہانے پر کھڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع کے حکام نے ممکنہ بحران سے بچنے کیلئے افغان مہاجرین کی میزبانی کیلئے ہنگامی منصوبہ تجویز کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہاجرین کو طورخم، چمن، غلام خان اور ارندو کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی اور وہ خیبر پختونخوا کے تین اضلاع خیبر، شمالی وزیرستان اور چترال میں چار پناہ گزین کیمپوں میں رہائش پذیر ہوں گے۔

ایک عہدیدار کے مطابق کوئٹہ ڈویژن میں بھی ایک مہاجر کیمپ قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ مجوزہ ہنگامی منصوبہ کے تحت پناہ گزینوں کو کیمپوں تک محدود رکھا جائیگا۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ترجمان قیصر خان آفریدی نے کہا مستقل طور پر ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔ کچھ عرصے بعد مہاجرین کو قومی معیشت کا حصہ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے۔