ملک میں 3 ہزار 613 افراد کورونا وبا کا شکار، 57 مریض جاں بحق

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 613 افراد کورونا وبا کا شکار جبکہ 57 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

ملک میں گذشتہ روز 57 ہزار 131 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 3 ہزار 438 مریض وبا سے صحتیاب ہوئے جبکہ ملک میں اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 918 کیسز رپورٹ جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 232 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے جبکہ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیئے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

ڈاکٹروں کا کہا نے ہے بند کمروں میں اے سی چلا کر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کر دیتی ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا، لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہو جاتا ہے۔