پاک فوج کے زیر اہتمام دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پاک فوج کے زیر اہتمام ضلع شگر میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ طبی کیمپ میں 850 سے زائد مریضوں کا معائنہ و علاج کیا گیا۔

شگر کے گائوں داسو میں منعقدہ میڈیکل کیمپ میں ضلع شگر کے محکمہ صحت کے 6 اہلکار جبکہ پاک فوج کے میڈیکل کور کے 30 اہلکار شامل تھے، جن میں جنرل فزیشن، میڈیکل سپیشلسٹ، سرجیکل سپیشلسٹ اور ڈینٹل سرجن شامل تھے۔

مریضوں میں میڈیکل اور سرجری کے 377 مرد حضرات، 235 خواتین اور 201 بچے شامل تھے جبکہ دانتوں کے 62 مریضوں کو مفت طبی امداد فراہم کی گئی۔

اس کے علاوہ 150 لیبارٹری ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ میڈیکل کیمپ کے دوران علاقے کے لوگوں میں مفت ادویات، ہینڈ سینیٹائزر، فیس ماسک، دانتوں کے برش اور ٹوتھ پیسٹ تقسیم کیے گئے۔

مقامی لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ، ذاتی حفظان صحت اور دانتوں کی صفائی کے بارے میں آگاہی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ضلع شگر کے محکمہ صحت نے مفت میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں پاک آرمی میڈیکل کور کی بھر پور مدد کی۔