پی ٹی ایم سے راہیں جدا، محسن داوڑ نے نئی سیاسی جماعت بنالی

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

شمالی وزیرستان سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پی ٹی ایم سے راہیں جدا کر کے اپنی علیحدہ سیاسی جماعت کی تشکیل کا اعلان کردیا۔

محسن داوڑ نے پشاور میں اپنی نئی سیاسی جماعت کے نام، پرچم اور منشور کا اعلان کیا، انہوں نے بتایا کہ پارٹی کا نام نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ (این ڈی ایم) رکھا ہے، جس کی مرکزی کمیٹی کا چیئرمین ان کو ہی مقرر کیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن داوڑ نے کہا کہ جمہوری قوم پرست سیاسی جماعت کے لیے کارکنان ایک تنظیم کی عدم موجودگی کی کمی محسوس کرتے تھے.

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم بہت جلد صوبائی یونٹس تشکیل دے گی، پھر ضلعی سطح پر تنظیم سازی کر کے پارٹی کو مضبوط کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی مشران ہماری تحریک کا بنیادی حصہ ہوں گے، نوجوانوں کو سیاست اور سیاسی جماعتوں میں حقیقی نمائندگی نہیں ملی، ہم کونسل منتخب کر کے مستقبل کے لیڈر شپ کا تعین کریں گے۔

محسن داوڑ نے مزید کہا کہ میں پی ٹی ایم کا کارکن نہیں حامی تھا، وہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے، اس لیے علیحدگی اختیار کر کے اپنی جماعت بنائی، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی ایم ہماری جماعت کو سپورٹ کرے گی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر افراسیاب خٹک، بشرا گوہر، جمیلہ گیلانی اور عبدالطیف ایڈووکیٹ آفریدی نے بھی نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کیا۔