پولیس ٹریننگ سکول میں وزیرستان لیویز کی بیسک ٹریننگ مکمل

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پولیس ٹریننگ سکول سب کیمپس پولیس لائن ڈگر میں وزیر ستان لیویز کی بیسک ٹریننگ مکمل ہونے پر پاسنگ اؤٹ تقریب منعقدہ ہوا

تقریب میں ایڈمن پولیس ٹریننگ سکول سب کیمس پولیس لائن ڈگر ڈی ایس پی سیار خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد شاہ خان، سٹاف ممبران سمیت پولیس افسران نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا, وزیرستان لیویز نے کامیابی سے اپنے بیسک ٹریننگ مکمل کرنے پر باقاعدہ خلف اٹھایا۔

مہمان خصوصی ڈی پی او عبدالرشید خان نے پاسنگ اؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے بنیادی ٹریننگ مکمل کرکے عوام کی خدمت اور عوام کی جان و مال وملک کی امن امان کی خاطر اب لڑیں گے.

انہوں نے کہا کہ آپ نے جس خلف لینے کا اقرار کیا تو ہم امید رکھتے ہیں کہ اس خلف کی فرمانبرداری کرکے اس ملک و قوم کی اصل ڈیوٹی کرینگے

انہوں نے پاس آؤٹ ہونیوالے لیویز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بنیادی تربیت مکمل کرنے کے بعد آپ ایک ایسے بہادر پولیس فورس کا حصہ بننے جارہے ہیں جس کے شیردل جوانوں نے اپنے خون کی قربانی کی بدولت سنہری تاریخ رقم کر رکھی ہے۔

انہوں نے پولیس جوانوں پر زور دیا کہ فورس کا امیج برقرار رکھنے کی ذمہ داری اب آپ پر بھی عائد ہوتی ہے لہٰذا اس تربیتی ادارے سے حاصل کردہ علم اور تجربے کو عملی زندگی میں عوام کے بہتر مفاد کیلئے بروئے کار لائیں اور فیلڈ ورک میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے لوگوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیویز فورس کو بہترین تربیت دے کر علاقے کی خدمت اور ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار کیا ہے، تمام علاقائی فورسسز کو اس نوعیت کی ٹریننگ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمارے نوجوان ہر وقت حالات کا مقابلہ کر سکیں

پاس اؤٹ ہونے والے 150 جوانوں نے ملک وقوم کی وفاداری اور اپنے کار ہائے منصبی نہایت ہی خوش اسلوبی سے انجام دینے کا خلف لیتے ہوئے بہترین پریڈ کا بھی مظاہرہ پیش کیا.

مہمان خصوصی ڈی پی او بونیر عبدالرشید خان نے دوران تربیت مختلف شعبوں میں نمایاں پوزیشن حا صل کرنے والے جوانان میں، سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کئے.

تقریب کے آخر میں ایڈمن پولیس ٹریننگ سکول سب کیمپس پولیس لائن ڈگر ڈی ایس پی سیار خان نے مہمان خصوصی عبدالرشیدخان کو اعزازی شیلڈ پیش کیا۔