پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ادویات لے کر کابل پہنچ گیا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

افغانستان میں ادوایات کی قلت کے سبب پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عالمی ادارہ خوراک کی درخواست پر ضروری ادویات لیکر افغانستان پہنچ گیا۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک کی درخواست پر پی آئی اے کا خصوصی طیارہ انسانی ہمدردی مشن پر ضروری ادویات کی ترسیل کے لئے افغانستان پہنچ گیا، خوراک و ادویات پی آئی اے کے خصوصی بوئنگ 777 نے دبئی سے مزار شریف پہنچائی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ادوایات کی کمی کے باعث افغان بھائی مشکلات کا شکار تھے، ایسی صورتحال میں کارگو طیارہ کا مقصد افغانستان میں ادویات کی قلت کے سدباب کیلئے اقوام متحدہ کی ہر ممکن حد تک معاونت کرنا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مزار شریف میں پرواز کی لوڈنگ اور زمینی انتظامات کیلئے پی آئی اے کی آپریشنز ٹیم جہاز کے ساتھ روانہ ہوئی، ٹیم نے سی ای او پی آئی اے کے معاون خاص ائیر وائس مارشل عامر حیات کی سربراہی میں سفر کیا اور زمین پر متعلقہ انتظامات سنبھالے۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کامیاب مشن پر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے سیکٹری و وزیر خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے کی پرواز پاکستان کی طرف سے جاری انسانی ہمدردی و اقوام عالم کی معاونت کے سلسلے کی ایک کڑی پاکستان افغانستان کا امن، صحت و سلامتی میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں ملک کی خدمت، ملکی مفادات اور انسانی ہمدردی میں حصہ لینا ہمیشہ سے پی آئی اے کی روایت رہی ہے اور آئندہ بھی بوقت ضرورت ہراول دستے کا کام کرے گی.

انہوں کہا کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی ملک ہے، وہاں کے لوگوں کی معاونت پی آئی اے کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔a