افغان سرحد سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Firing at Pak Army check post from Afghan border

افغان سرزمین سے دہشتگردوں نے باجوڑ میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی، جس سے 2 سپاہی شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے افغان علاقے سے باجوڑ میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی، جس کا فوجی جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے رہائشی 28 سالہ سپاہی جمال اور چترال کے رہائشی 21 سالہ سپاہی ایاز شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی طرف سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ موجودہ اور مستقبل کی حکومت پاکستان کیخلاف ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔