کرم : میڈی ایٹر کے زیراہتمام اراضی تنازعات کے حوالے سے جرگہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp
Kurram: Jirga on land disputes under mediator

کرم میڈی ایٹر جرگہ نے ضلع کرم میں ریوینیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ریوینیو کورٹس کے قیام کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جائیداد کے حوالے سے تنازعات کے موثر طریقے سے حل کیلئے دیگر اقدامات اٹھائے جائیں۔

پاراچنار میں تفصیلی جرگہ کے انعقاد کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ولی سید میاں، ابرار حسین جان، عبدالخالق پٹھان، ملک مومن خان، محمود علی طوری، حاجی اکبر جان، ملک امجد بنگش، جلال بنگش، حامد حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ضلع کرم میں آئے روز جائیداد کے تنازعات کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے جو امن و امان کی خرابی کا بھی سبب بن رہا ہے.

رہنماؤں نے متعلقہ حکام سے اس حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جائیداد سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ضلع کرم میں ریوینیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ریونیو کورٹس کی منظوری دی جائے تاکہ ریونیو کے حوالے سے تنازعات کا فوری حل نکالا جاسکے اور بہتر طریقے سے مسائل حل کئے جائیں۔

کرم میڈی ایٹر جرگہ ممبران نے کہا کہ انہوں نے باقاعدہ طور پر ہلویتاس اور فاؤنڈیشن فار رورل ڈیویلپمنٹ سے باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے اور وہ ضلع کرم میں مسائل کے حل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

رہنماؤں نے کہا کہ فاٹا مرجر کے بعد مسائل مزید بڑھتے جارہے ہیں اس لئے ایک بار پھر جرگہ نظام کو فعال بنایا جائے۔