لوئر کرم : ریٹائرڈ حوالدار سید نور بادشاہ کے قتل پر لواحقین کا احتجاج

لوئر کرم تحصیل صدہ کے مین بازار میں علیشاری سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ حوالدار سید نور بادشاہ کو قتل کردیا گیا، مقتول کی میت پاراچنار پہنچائی گئی.

اس موقع پر لواحقین نے احتجاجاً میت کو پاراچنار پریس کلب کے سامنے رکھ دیا اور احتجاج کیا۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی کے صدر حاجی عابد حسین، انجمن حسینیہ کے حاجی سید مشیر حسین، پی پی پی کے جلال بنگش، تنظیم تحفظ ملت کے رہنماء مسرت منتظر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے عمائدین کے مابین طے پایا تھا کہ چھ مہینے تک کسی قسم کی ذاتی دشمنی کا بدلہ نہیں لیا جائیگا.

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے باجود افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

انہوں نے عمائدین صدہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ضلع کرم کا ہر باشندہ امن کا خواہاں ہے، مگر بعض عناصر جو کہ بیرونی عناصر کی خوشنودی کیلئے کام کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی علاقے کے امن کو داؤ پر لگاتے ہیں انشاء اللہ ان کی یہ کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی.

انہوں نے حکومت سے اس قسم کے عناصر کیخلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا۔