پاراچنار : سول سوسائٹی کا ہسپتال میں عملے کی کمی پر اظہار تشویش

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

سول سوسائٹی ضلع کرم کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاراچنار ہسپتال میں عملے کی کمی اور ایم ایس سمیت نان لوکل سٹاف کی تعیناتی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے.

انہوں نے کہا کہ ہسپتال اور این جی اوز میں نان لوکل سٹاف کی غیر حاضریوں سے اہم ادارے غیر فعال بن گئے ہیں۔

پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی ضلع کرم کے رہنماؤں محمود علی جان، علی جواد طوری، مولانا مزمل حسین، مجاہد اللہ خان اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار میں ایم ایس سمیت غیر مقامی ڈاکٹرز ڈیوٹی سے اکثر غیر حاضر رہتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ اے آئی پی سکیم کے تحت تعینات غیر مقامی سٹاف تنخواہ یہاں سے لے رہے ہیں، جبکہ ڈیوٹی ہسپتالوں میں دے رہے ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سی آر اے، صدائے امن، ایڈ آر ایس پی سمیت مختلف این جی اوز میں بھی نان لوکل افراد بھرتی کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔