فرقہ واریت پھیلانے والی 300 سے زائد کتابوں، سی ڈیز پر پابندی عائد

فرقہ واریت پھیلانے والی 300 سے زائد کتابوں، سی ڈیز پر پابندی عائد

حکومت پنجاب نے مسلکی دہشتگردی اور فرقہ واریت کیخلاف اقدامات اٹھاتے ہوئے فرقہ واریت پھیلانے والی 300 سے زائد کتابوں، سی ڈیز پر پابندی عائد کرتے ہوئے متنازعہ کتابوں، رسائل، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کی نئی لسٹ و فہرست جاری کر دی ہے۔

پابندی وزارت داخلہ کی جانب سے لگائی گئی ہے جبکہ کتابوں پر پابندی سے متعلق صوبہ پنجاب کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ ضبطگی کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔

علاوہ ازیں عوام الناس کی سہولت کیلئے سوشل میڈیا مہم کے ساتھ ساتھ میڈیا پر اشتہار اور عوامی مقامات پر نوٹس بھی چسپاں ہونگے۔

نوٹس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی ظاہر اور مخفی ذریعے سے اشاعت، فروخت یا آویزاں کرنے پر مکمل پابندی ہے، خلاف ورزی کرنیوالے شخص اور ادارے کیخلاف 99-c,Cr.P.C, اور 8-ATA,11-W,ATA کے تحت مقدمات کا اندراج ہوگا۔