کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگرد گرفتار

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری سے کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے دستی بم برآمد کرلئے، گرفتار دہشتگرد افغانستان سے تربیت حاصل کرکے آئے تھے۔

فصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے انٹیلی جنس بیس کارروائی کے دوران ابراہیم حیدری سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا اور 2 دستی بم بھی برآمد کئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے اور افغانستان سے تربیت حاصل کرکے آئے تھے، گرفتار دہشتگرد نعمت اللہ کے والد اور دو بھائی بھی ٹی ٹی پی سے وابستہ تھے۔

حکام کے مطابق دہشتگرد کے دو بھائیوں میں سے برکت اللہ گرفتار ہو چکا ہے اور دوسرا بھائی امان اللہ 2014ء میں پولیس مقابلےمیں مارا گیا تھا، جبکہ گرفتار دہشتگرد نے مہتاب نامی شخص کو مخبری کے شبے میں قتل کیا۔