ہم ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کرسکتے ہیں، سہیل شاہین

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان کا نیا دور صلح، مساوات اور افغانستان کی تعمیرنو کا ہے، تمام گروپوں کو مستقبل کی حکومت میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان کا نیا آئین تشکیل دیا جائے گا، قومی پرچم کس طرح کا ہوگا، اس کا فیصلہ مستقبل میں کریں گے.

سہیل شاہین نے کہا کہ ہم ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کرسکتے ہیں لیکن ہم مسائل کو پرامن بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہتے ہیں، اب 20 سال پہلے والی صورتحال نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ داعش کے قیدی جیلوں سے نکل چکے ہیں اوروہ چھپے ہوئے ہیں، ہم کہتے ہیں جو بھی لوگ چھپے ہوئے ہیں وہ اپنے ممالک واپس چلے جائیں، داعش کو افغان لوگوں کی حمایت حاصل نہیں.

انہوں نے خبردار کیا کہ ممکن نہیں کہ اب داعش افغانستان میں زور پکڑے، افغانستان کی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔