شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا ، جبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے