افغانستان میں امن کی خاطر ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور افغانستان میں دیرپا امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کے لئے تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے 8 رکنی افغان وفد نے ملاقات کی جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ وسیع تر تعلقات کا خواہاں ہے، افغانستان میں دیرپا امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں.

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں معاملات کے حل سے خطے میں دیرپا امن اور استحکام آئے گا جب کہ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

افغان وفد نے پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور قرار دیا کہ پاک فوج کی افغانستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور امن کے لئے کوششیں قابل قدر ہیں،افغان وفد نے مستقبل کے حوالے سے اپنی آراء بھی پیش کیں۔