ڈپٹی کمشنر خیبر کا طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ کا دورہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کا طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ کا دورہ کیا

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ وسیم ریاض، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل اکبر افتخار احمد اور فرنٹئیر کور حکام بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ پر موجودہ صورتحال، ٹرانزٹ مال بردار گاڑیوں کی بلا تعطل نقل و حرکت اور افغانستان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے بزریعہ طورخم بارڈر پاکستان واپسی کا جائزہ لیا گیا۔

سیکورٹی فورسز حکام نے طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ پر مال بردار گاڑیوں کے نقل و حرکت کے متعلق بریفننگ دی جبکہ طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ پر حالات معمول کے مطابق ٹرانزٹ مال بردار گاڑیوں کی بلاتعطل نقل و حرکت جاری تھی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر کے احکامات کے مطابق کرونا وباء کے باعث جاری شدہ پالیسی اور مجوزہ طریقہ کار کے مطابق پاکستانی شہریوں کی بزریعہ طورخم بارڈر امدورفت کا سلسلہ جاری رہے گا.

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پھنسے پاکستانی شہری بزریعہ طورخم بارڈر پاکستان داخل ہوسکیں گے۔