کرم:  ڈی آئی جی کا پاک افغان سرحد خرلاچی بارڈر کا دورہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن ظفر علی خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم طاہر اقبال کے ہمراہ پاک افغان سرحد خرلاچی بارڈر کا دورہ کیا

اسی دوران انہوں نے راستے میں واقع پولیس چیک پوسٹوں کا معائنہ بھی کیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔

ڈی پی او کرم نے ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن کو پاک افغان بارڈر پر محرم الحرام میں کئے گئے حفاظتی انتظامات اور سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی.

بریفنگ میں کہا کہ محرم الحرام کی آمد سے پہلے خرلاچی بارڈر کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے سیل کردیا گیا ہے اور ضلع بھر میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور جلوسوں کے پرامن انعقاد سے قبل ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر ریجن پولیس کے سربراہ نے محرم الحرام میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی اور دیگر حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور ماہ محرم میں تمام حساس مقامات پر سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا حکم دیا.

انہوں نے کہا محرم الحرام میں مجالس و جلوسوں کے پر امن انعقاد اور بعد از محرم علاقے میں دیرپا امن کے قیام پر زور دیا۔ آخر میں ڈی آئی جی کوہاٹ نے راستے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو بہترین فرائض کی انجام دہی پر نقد انعامات سے بھی نوازا۔