افغانستان سے پاکستان آنیوالے فضائی مسافروں کیلئے خصوصی اجازت نامہ جاری

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے افغانستان سے آنے والوں کیلئے خصوصی اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے ے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خصوصی اجازت نامے کے تحت پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفیکیشن کے بغیر پاکستانی مسافروں کو اندرون ملک داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مجاز اتھارٹی نے پاکستانی مسافروں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔ سی اے اے کے مطابق پاکستانی مسافروں کی وطن واپسی کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے آنے والی خصوصی پروازوں میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط فی الحال معطل کر دی گئی ہے، لیکن افغانستان سے آنے والوں کا پاکستان پہنچنے پر پی سی آر اور ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ ہوں گے۔

افغانستان سے 18 اگست تک پرواز سے 72 گھنٹے قبل منفی ٹیسٹ رپورٹ کے بغیر سفر کیا جا سکتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں افغانستان میں مقیم پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی کی ضرورت ہے۔