ضلع مہمند میں یوم پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع مہمند میں یوم پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر۔ کٹار کرکٹ کلب نے مہمند میل کلب کو فائنل میچ میں ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سیفران ایم این اے ساجد خان اور سپورٹس منیجر سعید اختر نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔

قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی میں مہمند کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاؤن سے یوم پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کٹار کرکٹ کلب اور مہمند میل کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ کٹار کرکٹ کلب نے مقررہ 18 اوورز میں 153 رنز سکور کئے۔ جس کے جواب میں مہمند میل کرکٹ کلب نے مقررہ اوورز میں ٹارکٹ پورا نہیں کیا۔ اسی طرح کٹار کرکٹ کلب نے یوم پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے نام کر دیا۔

آخر میں مہمان خصوصی چیئر مین سٹینڈ نگ کمیٹی برائے سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند، ضلعی سپورٹس منیجر سعید اختر، تحصیلدار رحمن گل، مولانا امیر اللہ جنیدی اور سینئر صحافی سعید بادشاہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔