کرم : ضلعی انتظامیہ کیجانب سے محرم الحرام کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

محرم الحرام کے دوران امن و امان اور بھائی چارگی برقرار رکھنے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کرم کی سربراہی میں گورنر ہاؤس پاراچنار میں ایک تقریب انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر، پاک آرمی کے بریگیڈیئر نجف عباس اعوان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم زاہد یونس سمیت ضلع کرم کے علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر، کمانڈر 73 بریگیڈ نجف عباس اعوان، قاری افسر خان، علامہ احمد علی روحانی نائب صدر مجلس علماء اھلبیت پاراچنار، حاجی عابد حسین صدر تحریک حسینی پاراچنار، مولانا عصمت اللہ، مولانا الطاف حسین اور مولانا اخلاق حسین شریعتی نے کہا کہ محرم الحرام اسلامی تاریخ کا ایک عظیم مہینہ ہے، اسکے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم ڈاکٹر آفاق وزیر نے کہا کہ ضلع کرم میں اس سال محرم الحرام کے موقع پر مثالی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کا انعقاد پرامن طور پر عقیدت و احترم کے ساتھ ہو سکے۔ اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

بریگیڈئیر نجف عباس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کیلئے جامعہ سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔ اور پلان کے مطابق حساس مقامات، شاہراہوں، امام بارگاہوں سمیت پاک افغان سرحد کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ محرم میں کوئی ایسا کردار ادا نہ کریں جس سے دوسرے مسلمان کی دل آزاری ہو۔ تمام علماء نے ڈپٹی کمشنر کرم، کمانڈر 73 بریگیڈ، اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ہرقسم تعاون کی یقین دہانی دی۔