خیبر پختونخوا میں اگلے سال بلدیاتی انتخابات کرانے کی تجویز مسترد

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں اگلے سال بلدیاتی انتخابات کی تجویز مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن میں صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن، مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ بلوچستان و خیبر پختونخوا نے شرکت کی۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کی مارچ 2022 میں بلدیاتی انتخابات کی تجویز کو مسترد کردی جبکہ بلوچستان حکومت کو بھی ایک ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے مطلوبہ کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ دی کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کیلئے حلقہ بندی کمیٹیاں اور حلقہ بندی اتھارٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں حلقہ بندی کا کام مکمل کر لیا ہے۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت مارچ 2022 میں انتخابات کروانا چاہتی ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مارچ 2022 میں الیکشن کے انعقاد کی تجویز ناقابل قبول ہے.

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صوبہ میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ الیکشن کمیشن صوبہ میں الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے۔