امریکی وزیرِ دفاع کا سربراہ پاک فوج سے ٹیلیفونک رابطہ

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے فون پر گفتگو کے دوران خطے کی سکیورٹی اور استحکام سے متعلق مشترکہ مقاصد پر بات چیت کی۔

ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع نے پاکستان سے تعلقات میں مزید بہتری کا سلسلہ جاری رکھنے میں اظہارِ دلچسپی کیا۔

جان کربی نے بتایا ہے کہ لائیڈ آسٹن نے جنرل قمر جاوید سے بات چیت کے دوران خطے میں مشترکہ مفادات کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پینٹاگون کا مزید کہنا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع نے پاکستان کے آرمی چیف سے خطے میں باہمی مفادات پر بات کی۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کا یہ بھی کہنا ہے کہ لائیڈ آسٹن نے جنرل باجوہ سے افغانستان کی صورتِ حال، علاقائی سلامتی و استحکام پر بات کی، اس دوران پاک امریکا دفاعی تعلقات میں وسعت پر بھی بات ہوئی۔