ضلع مہمندمیں پولیس فورس کے زیر اہتمام منشیات فروشوں کے خلاف آگاہی واک

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع مہمند میں مقامی پولیس کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں مقامی علمائے کرام، سماجی کارکنوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا عبدالحق، محمد ارشاد صافی، ایس ایچ اواپر مہمند سردار حسین و دیگر نے کہا کہ ہم منشیات فروشوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ منشیات فروشی کے اس مذموم کاروبار سے باز آجائے بصورت دیگر اُن کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی، اور اس کا انجام بہت برا ہوگا۔

واک میں انہوں نے کھا کہ نشہ اسلام میں حرام قرار دیا گیا ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ مشترکہ طور پر منشیات کے خلاف کاروائی میں اپنا کردار ادا کریں۔ تاکہ نئی نسل اس لت سے محفوظ رہے۔

انہون نے عوام پر ذمداری عایید کرتے ہوے کہا کہ عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا کریں تاکہ اُن کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لایا جاسکے۔

ایس ایچ او اپر مہمند سردار حسین نے کہا کہ اس واک کا مقصد یہ ہے کہ ہم ایک بار پھر منشیات فروشوں کو آگاہ کریں کہ مزید اس کاروبار سے کنارہ کشی اختیار کریں اور اس کے ساتھ ساتھ اُن لوگوں کو بھی آگاہ کرتے ہیں جو منشیات فروشوں کی سفارش کیلئے آتے ہیں اس سلسلے میں کسی قسم کی سفارش نہیں چلے گی۔

ایس ایچ او اپر مہمند کا کہنہ تھا کہ یہ ہماری نئی نسل کے مستقبل کا سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عہد کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرینگے۔