پاراچنار : کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

ضلع انتظامیہ نے پاراچنار میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروو کر دیا ہے .

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال کے احکامات پر مختلف پاراچنار شہر داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹیکر اتار کر صاف کر دئیے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال کی ہدایات پر محرم الحرام کے آمد پر جاری کردہ احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او ٹریفک ممتاز حسین اور دیگر دیگر ٹریفک اہلکاروں نے پاراچنار کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کے کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دی.

اس موقع پر ٹریفک پولیس نے شہر کے مختلف شاہراہوں اور چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کے کالے شیشوں سے کالے سٹیکر اتار کر شیشے صاف کر دئیے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ پاراچنار شہر کے مختلف چوراہوں، شاہراہوں اور چیک پوسٹوں پر پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے.

انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن کا مقصد جرائم کی انسداد اور معاشرتی برائیوں کی اصلاح کے اقدامات کو یقینی بنانا ہے ۔

یاد رہے کہ کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔