ضلع خیبر : زخہ خیل مشران کے ساتھ مزاکرات کامیاب کے بعد پاک افغان شاہراہ کھول گیا

ضلع خیبر کے لنڈیکوتل پولیس کا خیبر زخہ خیل مشران کے ساتھ مزاکرات کامیاب کے بعد پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

لنڈی کوتل خیبر زخہ خیل قوم کے مشران کا ایف سی فورسز کے سرچ آپریشن کے خلاف پاک افغان شاہراہ دوسرے روز بھی بند کر دیا تھا.

لنڈی کوتل پولیس نے بھی مسئلہ حل کرنے کے لئے بامقصد اور سنجیدہ مذاکرات کئے اور خیبر اقوام کے مالکان اور مشران کے جائز مطالبات تسلیم کئے.

مزاکرات میں سرچ آپریشن میں لے جایا گیا اسلحہ واپس کیا جائے گا. آئندہ سرچ آپریشن سے پہلے مشران کو اعتماد میں لیا جائے گا..جبکہ دیگر مطالبات پر بھی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جرگہ کے موقع پر بات چیت کریگی.

پولیس کے ساتھ مزاکرات میں قومی مشران میں ملک عبداللہ خان آفریدی، ملک عبدالرزاق آفریدی،ملک خالد خان، ملک ابرار خان آفریدی، حاجی آیاز، حاجی سید شاہ، سید مقتدر شاہ، حاجی شاکر خان، ولی محمد آفریدی اور دیگر مذاکرات میں شریک رہے۔

اتوار کے دن 5 بجے پھر تکیہ کے مقام پر قومی جرگہ ہوگا جس میں آئندہ لائحہ عمل پر اہم فیصلے کی جائے گی. اس موقع پر خیبر زخہ خیل کے مشران نے کہا سیکورٹی فورسز کی طرف سے کئ مطالبات مان لئے گئے ہیں مزید مطالبات بھی تسلیم کر دی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ تمام مسائل خوش اسلوبی اور باہمی مشاورت سے حل کرینگے.

مزاکرات کامیاب ہونے کے بعد پاک افغان شاہراہ ہرقسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا اور دونوں اطراف سے مال بردار گاڑیاں روانہ ہوگئے